برسلز (این این آئی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل نے بلاک کو خبردار کیا ہے کہ اسے بیرون ملک مشترکہ فوجی کارروائیوں کی بنیاد کے لیے ایک پختہ اور پْرعزم نظریے (ڈاکٹرائن) سے اتفاق کرنا ہوگا۔اس نئے نظریے کے تحت کسی جگہ وقتِ ضرورت تعیناتی کے لیے دستیاب ایک ہنگامی فورس بھی تشکیل دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوسیپ بوریل نے صحافیوں کو بتایا کہ”اسٹریٹجک کمپاس”کے نام اس فوجی نظریے کا پہلا مسودہ؛ یورپی یونین کوفوجی اصول کے قریب تربنانے اورنیٹو کے ”اسٹریٹجک تصور”کے مترادف ہوسکتا ہے۔یہ اتحاد کی سلامتی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم اہداف طے کرے گا۔بوریل نے یورپی یونین کی رکن 27 ریاستوں کو بحث کے لیے بھیجی گئی حکمت عملی دستاویز کے پیش لفظ میں کہا کہ ”یورپ خطرے میں ہے۔” انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ہمیں تیزی سے فوج تعینات کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔انھوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ایک خیال یہ ہے کہ یورپی یونین کی 5000 ارکان پر مشتمل بحرانی سپاہ ہمہ وقت موجود ہو، اگرچہ امریکا کی قیادت میں نیٹواتحاد بنیادی طور پر یورپ کے اجتماعی دفاع کا ذمے دار ہے۔جوزسیپ بوریل کا کہنا تھا کہ ہماری ایک تزویراتی ذمے داری ہے۔ شہری تحفظ چاہتے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے تجارتی بلاک کی حیثیت سے یورپی یونین اقتصادی طور پرتوطاقتور ہے لیکن یہ سافٹ پاورکافی نہیں ہے۔انھوں نے مسودے کے پیش لفظ میں مزید لکھا کہ ہمیں درپیش تمام خطرات میں شدت آرہی ہے اوررکن ممالک کی انفرادی طورپران خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی اورکم ترہوتی جارہی ہے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع آیندہ پیر کو اس تجویز پرغورکریں گے۔اس کا مقصد مارچ میں ایک سیاسی دستاویز پراتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ستائیس یورپی ممالک میں انتہائی تربیت یافتہ فوجی اور سائبر، بحری اور فضائی فورسزموجود ہیں لیکن یورپی یونین کے تربیتی اور امدادی مشن کا حجم معمولی ہے۔رکن ممالک میں امریکا کی طرح لاجسٹکس اورکمان اور کنٹرول صلاحیتوں کا بھی فقدان ہے اور وہ اس کی انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کی صلاحیت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...