راولپنڈی (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ھے کہ حالات جیسے بھی ہوں وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے،مارچ تک سیاسی ماحول ویسے بھی گرم ہوتا ہے،مذاکرات کا پہلے دن سے حامی ہوں، سب سے مذاکرات ہونے چاہئیں،رنگ روڈ ،نالہ لئی منصوبے اور ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کا جلد اعلان کریں گے ۔ جمعرات کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹس کالج فار ویمن ڈھوک منگٹال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران کے دوران بھی ہم نے تیسری یونیورسٹی وقار النساء اور شہر میں تین نئے کالجز بنائے ہیں آج راولپنڈی کی یونیورسٹی میں 92 فیصد پر میرٹ آگیا ہے، 35 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک تاریخی خوبصورت کالج بناؤں گا، اگر بچیوں کے پاس فیس کیلئے پیسے نہ ہوں تو وہ لال حویلی سے لے سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کا حامی ہوں، ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا۔ مارچ تک سیاسی ماحول گرم ہے یہی وجہ ہے کہ اب تو بچے بھی کہتے ہیں اماں ٹی وی پر پھر وہی آگئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، میرے جملے پر ہندوستان نے 6 دن سے مجھ پر پروگرام کیئے، اللہ کرے آج سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرادے، سارے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...