قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی ، ٹیم کو جوائن کرلیا

0
285

ڈھاکہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا ، ٹیم کو جوائن کرلیا ۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ڈھاکہ کے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا،کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک نے قومی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق پونے دو بجے شروع ہوا جو تین گھنٹے جاری رہا