لندن(این این آئی )بین الاقوامی پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی)کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ سال 2021 میں 45 صحافیوں کو ان کے کام پر قتل کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 صحافیوں کو میکسیکو 6،6 صحافیوں کو افغانستان اور بھارت جبکہ 3 کو عوامی جمہوری کانگو (ڈی آر سی)میں قتل کیا گیا۔افسوس ناک اعداد وشمار صحافت کرنے کے خطرے کی عکاسی کرتے ہیں اور صحافیوں کی حفاظت کی عالمی چیلنج کے طور پر تصدیق کرتے ہیں۔آئی پی آئی نے اپنے بیان میں تمام ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ان جرائم سے چھٹکارا دلاتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ محفوظ اور آزادانہ طور پر اپنا ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔آئی پی آئی گلوبل کی شائع کردہ سالانہ ڈیتھ واچ رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے آغاز میں مجموعی طور پر 45 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا یا وہ انہوں نے اسائمنٹ کے دوران اپنی جانیں دیں۔رپورٹ کے مطابق 45 میں سے 40 مرد جبکہ 5 خواتین صحافیوں کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 28 صحافیوں کو ان کے کام کے باعث قتل کیا گیا جبکہ 3 صحافی تصادم کے واقعات، 2 شہر میں بد امنی کی کوریج کے دوران اور ایک صحافی کو اس کے اسائمنٹ پر قتل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے قتل کے 11 کیسز کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔رپورٹ میں صحافیوں کے نام بھی درج کیے گئے ہیں جنہیں ان کے پیشے کے باعث بے دردی سے قتل کیا گیا، ان صحافیوں کے قتل کی وجہ ان کی رپورٹنگ یا صرف ان کا صحافی ہونا بھی ہوسکتا ہے