کابل (این این آئی)افغانستان کے مغربی علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں 30سے زیادہ افراد ہلاک اور سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی تصاویرمیں کہاکہ 5.6 کی شدت کے زلزلے نے دوپہر کے وقت مغربی صوبہ بادغیس کے بیشتر علاقوں کو ہلا کررکھ دیا۔اس کے نتیجے میں اینٹوں کے گھر ملبے کا ڈھیربن گئے۔بادغیس ترکمانستان کی سرحد سے متصل واقع ہے۔بادغیس کی صوبائی انتظامیہ میں اطلاعات وثقافت کے ڈائریکٹر بازمحمد سروری نے ایک بیان میں بتایا کہ بدقسمتی سے ہماری ابتدائی اطلاعات سے ظاہرہوتا ہے کہ زلزلے میں خواتین اور بچوں سمیت30 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ مجاہدین کچھ متاثرہ علاقوں تک پہنچ چکے ہیں لیکن بادغیس پہاڑی صوبہ ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔زلزلے سے متاثرہ علاقے میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ان کا اشارہ طالبان جنگجوئوں کی امدادی سرگرمیوں کی جانب تھا۔افغانستان کی ہنگامی امور کی وزارت کے ایمرجنسی آپریشنزسنٹر کے سربراہ ملا جانان سائق نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 700 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...