اسلام آباد (این این آئی)ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو داخل ہونے کی مشروط اجازت مل گئی ، متوقع برفباری کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) کے مطابق سیاحوں کو منگل سے مری میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی اور یومیہ 8 ہزار گاڑیوں کوصبح 5سے شام 5بجے تک شہر میں داخل ہونے دیا جائے گا، شہر میں تقریباً3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔سی ٹی او نے بتایا کہ مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، مری جانے کی اجازت لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیاح ریڈیو اسٹیشن 88.6 اورٹریفک پولیس کیآفیشلزسوشل میڈیا پیجزسے باخبر رہ سکتے ہیں، برفباری کے دوران مری آنے والیمکینکلی درست گاڑی کا انتخاب کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ سیاح روڈ پر کھڑے ہوکر سیلفیاں بنانے سے گریز کریں۔سی ٹی اور نے احتیاط برتنے اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں۔اس کے علاوہ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...