کراچی (این این آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونے لگے ،ڈاکٹروں کی تنظیم نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے دو سے تین ہفتے کورونا صورت حال کے حوالے سیبہت زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 39فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ڈاکٹروں کی تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسزکوظاہرکرتی ہے،غیررجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اومی کرون اپنی ہیئت تبدیل کرسکتا ہے اور زیادہ مہلک اور شدید ہوسکتا ہے، اس لیے حکومت فوری طور پرسیاسی جلسوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔پی ایم اے نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے اور سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق 17 جنوری کو ملک بھ میں 53 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 9.45 فیصد یعنی 5 ہزار 34کیسز مثبت پائے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد کا انتقال بھی ہوا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...