نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مرک کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 دوا کی 105 ترقی پذیر ممالک تک سپلائی کے لیے دودرجن سے زیادہ جنرک ادویات بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں۔میمڈیارپورٹس کے مطابق میڈیسنز پیشنٹ پول نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت دوا ساز کمپنیاں مولنیوپیراویر نامی دوا کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔مولنیوپیراویر کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ۔یہ دوا کووڈ کے مریضوں کو ابتدائی علامات کے ساتھ استعمال کرانے پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔یورپی یونین اور امریکا میں اسے استعمال کرنے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔میڈیسنز پیشنٹ پول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چارلس گور نے بتایا کہ یہ معاہدے عالمی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر کووڈ علاج تک رسائی کے لیے ناگزیز قدم ہیں۔ادارے کے مطابق 11 ممالک کی 27 کمپنیاں بہت جلد مرک کی کووڈ دوا کو تیار کرنا شروع کردیں گی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...