نیویارک(این این آئی)انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنالیا ہے۔اب صارفین کو ٹک ٹاک کے انداز کی ایسی ویڈیوز انسٹاگرام پر بنانے کے لیے ریلز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کو 2 افراد کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ری مکس فیچر کو ساتھ مل کر ویڈیوز کی تیاری کے لیے توسیع دی جارہی ہے۔جیسے ہی ویڈیو کو ریلیز کیا جائے گا تو صارف تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اسے ری مکس کرسکیں گے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد بھی ویڈیو کو ریلز کے ذریعے ہی شیئر کرن کی ضرورت ہوگی مگر اس کے تمام ایڈیٹنگ ٹولز جیسے کولابوریشن، وائس اوورز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو بھی مزید سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اب وہ اپنی لائیو برڈکاسٹ کو پروفائل میں ہائی لائٹ کرسکیں گے جو ان کے ناظرین کے لیے ریمائنڈر کا ایک آسان طریقہ ہوگا۔انہیں اب اسٹریم شیڈول کرنے کے لیے ریگولر فیڈ پوسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔انسٹاگرام اپنی مخالف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے پر اسی کے فیچرز کو اپناتی رہتی ہے۔ٹک ٹاک میں ڈوئیٹ فیچر صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہے جس کو اب انسٹاگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...