کیف(این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن کی حالیہ سخت بیان بازی نے یوکرین کو پریشان کردیا ہے اور یوکرین کے صدر نے اسے بائیڈن کی سنگین غلطی قرار دیا ہے۔یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنیسکی نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا تاثر دے رہا ہے کہ ٹینک موجود ہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج سڑکوں پر اتر آئی ہے تو ایسی کوئی بات نہیں، صدر جوبائیڈن اس حوالے سے سخت بیانات دے کر غلطی کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مغرب سے اپیل کی کہ وہ روس کے ساتھ کشیدگی کے معاملے پر خوف وہراس پیدا نہ کریں کیونکہ اس نے یوکرین کی پہلے سے کمزور معیشت میں غیرملکی سرمایہ کاری کو مزید نقصان پہنچایا ہے، ہمیں اس خوف وہراس کی ضرورت نہیں کیونکہ یوکرین کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔وولودیمیر زیلنیسکی نے مزید کہا کہ مغرب اور میڈیا جس طرح روس کے ساتھ ہماری کشیدگی کو اچھال رہا ہے اس کی یوکرین کے عوام کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، اس حوالے سے صدر بائیڈن کے بیانات انتہائی غلط ہیں۔