اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی جتنی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم اضافہ کیا ہے،سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے، ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے ،برآمادات میں اضافہ ہو رہا ہے، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، تجارتی خسارے میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،فروری اور مارچ میں مزید کم ہو جائے گا۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران رخسانہ زبیری، جام مہتاب، افنان اللہ اور مشتاق احمد کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا دنیا میں شرح سود بڑھ رہی ہے، دوست ممالک سے جو قرضہ لیا گیا ہے وہ آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی شرح سود کی نسبت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے اور سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے امید ہے دوست ممالک سے لئے جانے والے قرضے میں توسیع نہیں کرانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل، کوئلے اور سٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، دو ارب ڈالر کی ویکسین درآمد کی گئی ہے، گندم اور چینی بھی درآمد کی گئی ہے، اس کے علاوہ دالیں بھی درآمد کر رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، سعودی عرب سے موخر ادائیگی کی سہولت ابھی تک ہم نے استعمال نہیں کی، آئندہ ماہ سے اس کا استعمال شروع ہو گا
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...