کیف(این این آئی)یوکرین کے وزیرخارجہ دمیتروکلیبا نے کہا ہے کہ روس متعدد سمتوں سے بھرپورجارحیت کررہا ہے اور یوکرینی افواج اس کی یلغارکی مزاحمت کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلیبا نے ٹویٹرپر لکھاکہ یہ صرف یوکرین کے مشرق میں روسی حملہ نہیں بلکہ متعدد سمتوں سے(ملک پر)مکمل حملہ ہے۔دوسری جانب روسی فوج کا کہناتھا کہ مشرقی یوکرین میں ماسکوکی حمایت یافتہ علیحدگی پسند قوتیں پیش قدمی کررہی ہیں اور یوکرین پر حملے کے بعدانھوں نے کچھ علاقہ حاصل کرلیا ۔فوجی ترجمان ایگورکوناشینکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ عوامی جمہوریہ ڈونیسک کی افواج نے علاقے میں تین کلومیٹرتک پیش قدمی کی اور لوگانسک عوامی جمہوریہ میں ڈیڑھ کلومیٹر تک کا علاقہ حاصل کرلیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ روس کے پاس ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے ہتھیار ہیں اور یوکرینی شہریوں کو کسی خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔کوناشینکوف نے کہا کہ روس کے حمایت یافتہ باغی فوجی اب لڑ رہے ہیں،وہ دشمن کو نشانہ بنا رہے اور نقصان پہنچا رہے ہیں۔یوکرینی صدر ولودیمیرزیلنسکی کے ایک معاون نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے ابتدائی گھنٹوں میں 40 سے زیادہ یوکرینی فوجی اور 10 کے قریب شہری ہلاک ہوئے ۔صدارتی انتظامیہ کے معاون اولیکسی اریسٹوویچ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں شہریوں کی قریبا 10 ہلاکتوں سے آگاہ ہوں۔یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں حکام نے بتایا کہ میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دارالحکومت کیف کے نزدیک واقع قصبے برویری میں چھ افراد ہلاک ہوئے ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...