روس اپنے ہدف یوکرین کی حکومت کوسربریدہ کرناچاہتا ہے، پینٹاگون

0
217

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ کیف میں حکومت کا سر کاٹنے کے لیے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینئرعہدہ دار نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمارا اندازہ یہ ہے کہ روس بنیادی طور پرحکومت کا سر قلم کرنا چاہتا ہے اوروہ یوکرین پر اپنے حامی حکمران مسلط کرنے کا ارادہ رکھتاہے۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے یوکرین میں نام نہاد خصوصی آپریشن کا اعلان کیا تھالیکن یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف یوکرین کے مشرق میں روسی حملہ نہیں،بلکہ متعدد سمتوں سے مکمل حملہ ہے۔امریکا کے دفاعی عہدے دار نے کہا کہ دنیا نیبڑے پیمانے پر حملے کے ابتدائی مراحلمشاہدہ کیے ہیں۔ابتدائی حملیکے دوران میں روس نے100 سے زیادہ میزائل داغے ہیں۔انھوں نے مزید75 روسی لڑاکا طیاروں کا حوالہ دیا ہے۔امریکی صدرجو بائیڈن یوکرین کے بحران پر رات 12 بجے (ای ایس ٹی)کے فورا بعد خطاب کرنے والے ہیں۔توقع ہے کہ وہ روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کریں گے۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدربائیڈن نے گروپ سیون کے رہنماں سے ملاقات کی ہے اور ان سے یوکرین پر صدرپوتین کے بلااشتعال اور بلاجوازحملے کے خلاف مشترکہ ردعمل پرتبادلہ خیال کیا ۔بائیڈن نے اپنی قومی سلامتی کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ان سے یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔