مانچسٹر (این این آئی)قونصل جنرل مانچسٹر کے زیر اہتمام پاکستان اور برطانیہ کے دوستی و تعلقات کے 75سال مکمل ہونے میوزیکل پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میں پاکستانی فنکاروں نے اپنے لیجنڈز کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایااور تقریب کو چار چاند لگا دیئے جبکہ قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے پاکستان اور برطانیہ کے دوستی کولازوال قراردیدیا۔مانچسٹرقونصلیٹ کی تقریب میں استاد نصرت فتح علی خان، میڈیم نور جہاں،صابری برادرز،مہدی حسن،استاد غلام علی،سجاد علی،عالم لاہور،عاطف اسلم اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستانی فنکاروں شاہ مرداں،سہیل سلامت ،ایس کے ون،سنیلا،بشیرلاہور نے اپنی آواز کا جادہ جگایا۔سابق ممبر پارلیمنٹ سجاد کریم،قونسل جنرل طارق وزیر،کمشنر سکرٹری محمد اختر،بزنس مین انیل مسرت،بلال غفور،ڈاکٹر لیاقت،میئر ارچڈیل عاصم رشید،سیکرٹری قونصلیٹ مانچسٹر فرحت حیدر،ڈاکٹر علی بشیر،آصف خان،شو آرگنائزرامجد خان،پی ٹی آئی سکرٹری روبینہ اقبال،سیدہ کوثر ندیم سمیت دیگر نے پاکستانی میوزک لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کر نے پر قونصلیٹ مانچسٹر کو مبارکباد دی اور کہا پاکستانی میوزک لیجنڈ نے دینا بھر میں موسیقی کے ذریعے پاکستان کے ثقافت اور کلچر کو اجاگر کیا ہے۔شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے 75سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کلچراور میوزک کو یہاں اجاگر کر نا چاہتے ہیں ۔تقریب میں شریک ایک اور رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ پاکستانی ٹیلنٹ کو اجاگر کررہے ہیں ،پاکستانی لیجنڈنصرت فتح علی خان ، میڈیم نور جہاں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، ہم اس کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کے شکر گزار ہیں ۔ شرکاء نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت بہت پیاری ہے ، پاکستانی لیجنڈ کا نام پہلے ہی روشن ہے مگر ہم کبھی کبھی بھول جاتے ہیں ۔ تقریب میں شریک ایک خاتون نے بتایاکہ پاکستانی جنرل قونصل نے جو پروگرام منعقد کیا ہے اس میں یہاں کے لوکل آرٹسٹ کو متعارف کروایا گیا ہے ۔ تقریب میں شریک خواتین نے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے بڑا زبردست پروگرام منعقد کیا ہے ، پاکستان کے تاریخ میں نامور گلو کار گزرے ہیں انہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پروگرام منعقد کر نے کا مقصد یہی تھا کہ ہم اپنی تہذیب اور کلچر کو نہ صرف زندہ رکھ سکیں بلکہ ان کی مزید تدویج کر سکیں ۔تقریب میں ایم پی افضل خان ، لارڈ واجد خان ،ایم پی یاسمین قریشی ،سابق ممبر پارلیمنٹ سجاد کریم ،سابق لارڈ میئر مانچسٹر قونصلر عابد چوہان ، قونصلر نعیم الحسن ، قونصلر یاسمین ڈار ،بزنس مین حاجی عبد الغفور ،بلاول غفور ، فیصل حسین ،سابق چیئر مین اوپی ایف بیرسٹر امجدملک سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...