اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں، اداروں سے صلح ہونی چاہیے، ایم کیو ایم نے دتین دفعہ تھوکا ہے، تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں۔ایک انٹرویومیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس ملک پر رحم کریں، سارے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، جو مرضی کرلیں انہوں نے جانا ہے، جولائی کا مہینہ بڑا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی و لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے لوگ پریشان ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں، صاف و شفاف الیکشن ہو تو ملک میں سکون ہو، اکتوبر کے مہینے میں نئے الیکشن ہوں گے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں،عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج میری فوج اور قربانیاں دینے والی عظیم فوج ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تین دفعہ تھوکا ہے، کس پر تھوکا میں نہیں کہہ سکتا،موجودہ حالات میں دیانت دارانہ رائے ہے کہ ملک کو انتخابات کی طرف لے جایا جائے، ہماری اداروں سے صلح ہونی چاہیے،14 دفعہ گالیاں دے کر وہ صلح کر سکتے ہیں تو ہماری ان سے بھی معمولی ہوں گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، عمران خان نے ان کو غدار نہیں کہا ہے، عمران خان کا خیال تھا کہ عدم اعتماد نہیں ہوگی، عدم اعتماد تحریک کی وجہ سے عمران خان کو ٹھیس پہنچی۔انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری سیاست ایک سیٹ کی سیاست ہے، میں صوبوں کی سیاست کرتا ہوں نہ ہی نالہ نلکے کی سیاست، میں نے چار یونیورسٹیاں بزدار جیسے آدمی سے اپنے حلقے کیلئے لی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں، جس حالت میں آج ن لیگ ہے اس سے پہلے ہم اس حالت تھے، لاہور کے تین حلقوں میں گیا ہوں وہاں تحریک انصاف کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں، یہ تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، الیکشن میں اگر انہوں نے کوئی تجربہ کاری دکھائی تو کچھ اور ہوگا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت لوگوں کے پاس مردہ دفنانے کے بھی پیسے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ گراؤنڈ کے حالات بہت خراب ہیں، یہ لوگ بلا وجہ سازش کے تحت مقتدر حلقوں کو ملانا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کے دلوں میں ڈالا ہے کہ یہ دونوں خاندان کرپٹ اور چور ہیں، ہر بڑے آدمی کا ڈرائیور میرا دوست ہے اور وہی میرا سورس ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...