اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد میں پاکستان میں یونیسیف کے ملکی سطح پر نمائندے عبداللہ فدل سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے اپنے ورکنگ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ حکومت پاکستان نے اقتصادی امور ڈویژن کے ذریعے پاکستان اور یونیسیف کے مابین ایک ملکی پروگرام 22۔2021 پر دستخط کئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت وزارت انسانی حقوق اور یونیسیف کے درمیان دو سالہ رولنگ ورک پلان (2021ـ22) طے کیا گیا ہے۔ اس ورک پلان کے اہداف آئی سی ٹی کی سطح پر بچوں کی حفاظت اور ان کے استحصال کی روک تھام ہے۔ فدل نے بچوں کے حقوق کے ادراک کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف بچوں کے حقوق کے تحفظ اور حمایت کے لیے وزارت انسانی حقوق کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹیک ہولڈرز اور سوشل موبلائزر کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر برائے انسانی حقوق نے ملک میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے مستقل حمایت، تعاون اور مدد پر یونیسیف کی ٹیم کے کردار کو سراہا اور شکریہ اداکیا۔ انہوں نے بچوں کے حقوق کے فروغ کے لئے حکومت کے عزم کا حوالہ دیا۔. وزیر نے کہا کہ چائلڈ لیبر سروے جو یونیسیف کی مدد سے کیا جارہا ہے وہ بچوں کے مسائل کے بارے میں ڈیٹا حاصل کرنے میں بنیادی کردار ادا کریگا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...