ملتان(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ معیشت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیر خزانہ نے پہلے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے پھر رات کو 15 روپے قیمت بڑھا دی، یہ ملک کو دن بدن تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر میں وزن ہے اسے سننا چاہیے، حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں، کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے، حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...