صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، صبا قمر

0
167

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ اکثر لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جائوں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی ۔ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جائوں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی ۔صباقمر نے کہا کہ یہ میرے لئے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو، میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔