علاقائی تعاون کا فروع خطے میں امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

0
229

استنبول (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشر یف نے کہاہے کہ علاقائی تعاون کا فروع خطے میں امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ترکیہ استنبول سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان ترکیہ اور آزربئجان کے اسپیکرز کا سہ فریقی اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سنتوپ اور آزربئجان کی مجلس ملی کی اسپیکر صاحبہ گفارووا کے علاوہ تینوں ممالک کی پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی سنتوپ نے پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور آذربائیجان کی مجلس ملی کی اسپیکر صاحبہ گفارووا کا خیر مقدم کرتے ہوے اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک وسائل سے مالامال ہیں اور تینوں ممالک کی پارلیمانوں کو تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تینوں برادر ممالک کا سہ فریقی اجلاس ایک اہم فورم ہے جو تینوں ممالک میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا سہ فریقی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر علاقائی امن اور سیکورٹی کو زیر بحث لانے اور اپنی حکومتوں کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون ” جیو اور جینے دو ” کی طویل مدتی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہے جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔اسپیکر نے روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے علاقائی اور عالمی سطح پر منفی اثرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ روس یوکرین تنازعہ میں نیٹو کا کردار اہم ہے