اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شجاعت صاحب نے اپنے ممبران کو وہ ہی ہدایات جاری کیں جو عمران خان نے جاری کی تھیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی دھونس دھمکی اور گالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا ،رولنگ عمران صاحب کے حق میں ہو تو آئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں ہو غیر آئینی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ کا جھوٹ فساد اور منافقت ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک چار سال ترقی نہیں ملک چار سال دیوالیہ ہو رہا تھا ،ملک چار سال لوٹا جا رہا تھا ،ملک کے روزگار پہ چار سال ڈاکہ ڈاکہ جا رہا تھا ،ملک میں چار سال معاشی تباہی ہو رہی تھا ،ملک میں چار سال بشرا گوگی کارٹلز مافیا کا راج تھا ۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ،عمران صاحب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ووٹ دینے کا اختیار صرف پارٹی سربراہ کو دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانیں دھمکی نہ دیں ،سپریم کورٹ نے سپیکر کو پارٹی ہیڈ کی ہدایت کی روشنی میں ووٹ مسترد کرنے کا اختیار دیا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے پارٹی سربراہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا،آئین کے ساتھ کھلواڑ اور آئین کی تشریح عمران خان کی دھونس دھمکی اور گالی سے نہیں ہو سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ آئین سے بنی ہے، آئین کے اختیار سے چلتی ہے، 10 ووٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسترد ہوئے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...