کراچی (این این آئی)معروف ڈرامہ ساز خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کی بہت عزت کرتے تھے اور اب اللہ نہ کرے کہ وہ کبھی اداکارہ کو معاف کریں۔ایک انٹرویو میں دیگر مسائل سمیت ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف کی گئی ٹوئٹ پر بھی بات کی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ غلط کیا۔خلیل الرحمن قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف مارچ 2020میں کی گئی ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ڈراما ساز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ماہرہ خان نے خلیل الرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی سکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنیوالے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کیلئے کہے گئے الفاظ پر حیران ہوں۔ڈراما ساز نے ماہرہ خان کی ٹوئٹ پر پہلے افسوس کا اظہار مگر اب ایک بار پھر انہوں نے انٹرویو میں اس پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو ماہرہ خان کی عزت کرتے تھے، وہ ان کے خلاف ٹوئٹ کرنے سے قبل انہیں فون کرتیں تو اچھا تھا۔ڈراما ساز نے کہا کہ ماہرہ خان نے جس طرح کا ٹوئٹ کیا تھا، اللہ انہیں معاف کرے مگر وہ اللہ نہ کرے کہ وہ اداکارہ کو معاف کریں، ساتھ ہی انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ وہ اداکارہ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ماہرہ خان انہیں پہلے سے ہی جانتی تھیں، وہ انہیں کوئی بھی ٹوئٹ کرنے سے قبل فون کرتیں تو وہ انہیں سمجھاتے کہ انہوں نے کیسا بیان دیا مگر انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ان کے خلاف ٹوئٹ کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر آج تک حیران ہیں اور انہیں وہ ٹوئٹ سمجھ بھی نہیں آئی۔انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو صدقے تمہارے میں بہترین کردار دلوایا۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...