اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کے حوالے سے سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر مشوانی کے بھائی پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن 6 جون سے لاپتا ہیں۔عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بولے کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی فائل ہو چکی ہے۔سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔عدالت نے سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو 15 اگست کو طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین جواب دیں کہ کیوں نا ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت میں اظہر مشوانی کے والد کی طرف سے وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی مرتضیٰ طوری پیش ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...