لاہور(این این آئی)پاسکو گندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سابق جی ایم پاسکو کو ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتار کیا گیا، ظہور احمد رانجھا نے گندم خریداری پالیسی فراڈ کر کے تبدیل کی، پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ آفیسر کو ایم ڈی پاسکو کے دستخط کیساتھ پالیسی لیٹر جاری کیا، پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کی دفعات کے تحت ظہور رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔دائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، پاسکو گندم سکینڈل میں میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...