اسلام آباد(ین این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ایسے پاکستان کا وژن رکھتے ہیں جہاں سب کے لئے بلا امتیاز تعلیم، ترقی اور روزگار کے مواقع میسر ہوں،جہاں کاروبار پروان چڑھے، جدت پر مبنی اقدامات اٹھائے جائیں، صنعت کا پہیہ گھومے، روزگار کے مواقع میسر اور سرمایہ کاری کی فضا سازگار ہو۔ یوم آزادی کے موقع پروزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری خصوصی بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس ملک کے قیام کے لیے ہمارے آباو اجداد نے بیشمار قربانیاں دے کر ایک غیر متزلزل جذبے، عزم ، اتحاد اور ایمان کے اصولوں کے ساتھ ایک اسلامی مملکت کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج جہاں ہم جوش و جذبے کے ساتھ آزادی کا جشن منا رہے ہیں رہے ہیں وہیں ہمیں اپنے داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر بے شمار چیلنجز کا سامنا ہیجن میں سب سے اہم اور فوری حل طلب معاملہ ملکی معیشت میں استحکام اور جامع ترقی کا حصول ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں کے دوران ہم سیاسی عدم استحکام، پالیسیوں کے عدم تسلسل، جمہوری عمل میں بار بار تعطل، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے ترقی کے اہداف کا درست تعین نہیں کر سکے یہی وجہ ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک بھی ترقی کے عمل میں ہم سے بہت آگے نکل گئے، ہم آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے میں لگے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں ایسی حکومت قائم ہے جسے نہ صرف یہ کہ ملک کی معاشی، سماجی و ادارہ جاتی سمت کا ادراک ہے بلکہ اس کے پاس تجربہ ماہرین کی بہترین ٹیم بھی موجود ہے، ہمارے پاس جذبہ ہے، لگن ہے اور وطن عزیز کو اقوام عالم میں ممتاز مقام دلانے کا پختہ عزم ہے، ہمارے سامنے پاکستان کو ترقی کی ریس میں میں صف اول کے ممالک کے مساوی لانے کا ہدف ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کی منزل تک پہنچنا تب ہی ممکن ہوگا جب ملک میں امن، استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے، ہم ایسے پاکستان کا وڑن رکھتے ہیں جہاں سب کے لئے بلا امتیاز تعلیم، ترقی اور روزگار کے مواقع میسر ہوں، جہاں کاروبار پروان چڑھیں، جدت پر مبنی اقدامات اٹھائے جائیں، صنعت کا پہیہ گھومے، روزگار کے مواقع میسر اور سرمایہ کاری کی فضا سازگار ہو،ایسا پاکستان جہاں ہم عالمی مقابلہ بازی میں اپنے معیار، پیداواریت اور جدت کی بدولت بہترین شناخت اور ممتاز مقام کے حامل ہوں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کو نہ صرف یقینی بنائیں کے بلکہ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،انتہاپسندی، پالیسیوں کے تسلسل اور ترقی کی راہوں کو کھوٹا کرنے والے تمام عوامل کو نو، پاکستان کو بڑھنے دو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...