اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ خوشحال، پرامن اور متحد پاکستان کے لیے مل کام کرنا ہوگا۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نے تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ وطن پاک سرزمین ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا،ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، خوشحال، پرامن اور متحد پاکستان کے لیے مل کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوان اپنی محنت اور لگن سے ملکی ترقی میں شامل ہوں،ہم سب مل کر ایک ایسی باہمت قوم بنیں جو موجودہ چیلنجز کے سامنے سربلند ہو۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ انصاف، مساوات اور بھائی چارے کی اقدار کو برقرار رکھنا ہے، ہم سب کو اپنی پیاری قوم کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...