یہ غیر سیاسی لوگ ہیں، عقل نہیں ہے، رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس دیکھیں، شرم آتی ہے، فواد چوہدری

0
239

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سیاسی لوگ ہیں، عقل نہیں ہے، رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس دیکھیں، شرم آتی ہے، وہ گورنر رولز کی شق پڑھ لیں کہ گورنر راج کن حالات میں لگتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے، اسی بینچ کے فیصلے پر عمران خان کو جانا پڑا تھا، فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، کور کمیٹی میں فیصلہ کرنا ہے کہ اسلام آباد میں کب تبدیلی لانی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں صاف شفاف انتخابات ممکن نہیں، موجودہ الیکشن کمشنر میں شرم اور حیا ہو تو مستعفی ہوجائیں، اگر ہم نے اس حکومت کو ری ایکٹ کیا تو یہ نہیں رہ سکیں گے، وفاقی حکومت کو فارغ کرنا مشکل نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد پنجاب کی کابینہ حلف اٹھائے گی، تحریک انصاف سوائے سندھ کے پورے ملک میں حکومت قائم کر چکی ہے، تین مہینے پہلے انہی تین ججز نے فیصلہ کیا تھا جس پر عمران خان کو حکومت سے جانا پڑا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ ناراض لیگ بن رہی ہے، دبائو میں ن لیگ کی پوری قیادت بکھر گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کے فریم ورک پر بات ہو، وفاقی حکومت وینٹیلیٹر کے اوپر ہے۔انہوںنے کہاکہ جی بی، آزاد کشمیر، کے پی اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، رانا ثناء اللّٰہ اور مریم اورنگزیب جیسے لوگ غیرسیاسی لوگ ہیں، ن لیگ احمقانہ پالیسی پر گامزن ہے، ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ مریم نواز نے خان صاحب کو کاپی کیا،آپ نے دیکھا کہ لیبرٹی چوک میں کتنے لوگ آئے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کب ہونگے ؟یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ ا