وزیرقانون نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی تردید کردی

0
239

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی تردید کردی۔ میڈیا سے میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب میں گورنر راج کے نافذ کی تردید کردی۔ وزیر قانون سے سوال کیاگیا کہ کیا عدلیہ کے اختیارات محدود ہونے جارہی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ عدلیہ کے جو اختیار ہے وہی رہیں گے، عدلیہ کے جو اختیار آئین نے دئیے ہیں وہی رہینگے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے جارہے ہیں۔وزیر قانون نے جواب دیاکہ ایسی کوئی بات نہیں، پنجاب میں وزرا کے داخلے روگے گے تو گورنر راج کا جواز بنائے گے۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں عدلیہ کے پارلیمنٹ میں مداخلت پر بات ہوگی، پارلیمانی اپنے اختیارات کا آئینی طور پر تحفظ جانتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی اداروں پر کون حملہ آور ہورہا ہے، پچھلے دو دنوں میں جس ادارے نے جس ادارے پر حملہ کیا آپ کے سامنے ہے۔