آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی، ریحام خان کی عمران خان پر تنقید

0
161

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بار تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے عمران خان کے دئیے گئے بیان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ 3 ماہ قبل کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی جس کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ آپ یہ بتائیں کہ چار سال قبل آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی۔یاد رہے کہ ریحام خان نے اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔