وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

0
144

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 78 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے اور تمام اخراجات ملاکر چینی تقریباً 82 روپے فی کلو میں پڑے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی، چینی کی خرید و فروخت میں فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت70 روپے فی کلو مقرر ہے۔