عافیہ کیس سے متعلق وزارت انصاف سے رجوع کیا جائے،امریکی محکمہ خارجہ

0
57

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق خط پر ردعمل دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویدانت پٹیل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق انکوائری کے لیے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جائے، نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کروں گا۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ توہین مذہب کے قوانین مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھا تھا۔