لیما(این این آئی)تعمیراتی کمپنی سے ٹھیکے میں رشوت لینے کے الزام میں پیرو کے سابق صدر کو 20 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو پر برازیلین کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا۔ سابق صدر نے سڑک کی تعمیر کے لیے برازیلین کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ مقدمے کے دوران ٹولیڈو نے منی لانڈرنگ اور رشوت کے الزامات کو مسترد کیا۔ٹولیڈو نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے وہ کینسر کے مریض ہیں۔ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے درمیان پیرو کے صدر رہے۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...