امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطہ

0
37

واشنگٹن (این این آئی ) امریکی وزارت دفاع نے بتایاہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاتز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بات چیت میں آستن نے کاتز کو آگاہ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ شام میں جاری واقعات کے حوالے سے گہری مشاورت رکھیں۔آسٹن نے کاتز کو یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن شام کی بدلتی صورت حال کو قریب دیکھ رہا ہے اور وہ ایک پر امن سیاسی منتقلی کی حمایت کرتا ہے جس میں تمام فریق شامل ہوں۔ آسٹن کے مطابق امریکا داعش کو شام میں دوبارہ سے اپنے لیے محفوظ پناہ گاہ بنانے سے روکنے کا مشن جاری رکھے گا۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق آسٹن اور کاتز کے درمیان غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حالیہ کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔ امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے انسانی صورت حال بہتر بنائے۔