واشنگٹن (این این آئی )امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر سخت تنقید کی ہے ۔ یہ تنقید کسی امریکی صدر کی طرف سے پہلی بار کی گئی ہے کہ یوکرین نے امریکہ کی طرف سے دیے گئے میزائلوں سے روس کی سرزمین پر حملے کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نو منتخب صدر نے ان خیالات کا اظہارٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یوکرین کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنون ہے، میں اتفاق نہیں کرتا کہ اس طرح روس کے کئی میل اندر تک میزائلوں سے حملہ کیا جائے۔ ہم ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ ایسا کر کے ہم جنگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔