لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ آج (24 جنوری) کو سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کو چیلنج کیا ہے۔نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے، درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔دوسری پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کروا چکی ہے، الیکشن کمیشن دوبارہ پارٹی الیکشن کے نوٹسز جاری کر رہا ہے جو غیرآئینی اورغیر قانونی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹسز کالعدم قرار دے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...