اسلام آباد(این این آئی)بینچز کے اختیارات کے کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے کی۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کر دی۔ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی، عدالتی حکم پر بینچ بنانے کے معاملے پر نوٹ بنا کر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہے کہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں ججز کمیٹی کیس واپس لے سکتی تھی؟عدالتی معاون وکیل حامد خان نے کہا کہ کچھ ججز کو کم اختیارات ملنا اور کچھ کو زیادہ، ایسا نہیں ہو سکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ سوال الگ ہے، اگر ہم آرٹیکل 191 اے کی تشریح کا کیس سنتے تو یہ سوال اٹھایا جا سکتا تھا، ہمارے سامنے کیس ججز کمیٹی کے واپس لینے سے متعلق ہے، چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس امین الدین خان ججز کمیٹی کا حصہ ہیں، بادی النظر میں دو رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، اگر ججز کمیٹی جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کریں تو معاملہ فل کورٹ میں جا سکتا ہے، اس سوال پر معاونت دیں۔جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس معاملے پر کنفیوڑن تو ہے۔
مقبول خبریں
شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،عمران...
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی...
طالبان حکومت یقینی بنائے کہ امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہجائے، ترجمان دفتر...
اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن اسرائیلی...
کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے’ خالد مقبول صدیقی
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان...
واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بیئرڈے...
ڈیووس (این این آئی)عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز...