اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ57 ہزار 626 ہیں۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 اور خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں۔خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 ہیں۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ11 ہزار 112 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...