طالبان حکومت یقینی بنائے کہ امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہجائے، ترجمان دفتر خارجہ

0
27

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مراکش میں پچھلے ہفتے المناک کشتی حادثہ پیش آیا، جس میں 22 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے، ان پاکستانیوںکی فہرست شئیر کی گئی ہے اور واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ مراکش کے حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں سیز فائر کا خیر مقدم کرتا ہے، غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنانے کے لئے پاکستان خواہاں ہے، ہم حال ہی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔افغان باشندوں سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود افغانی باشندوں کے حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد ہو گا، ابھی اس حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کے کوئی احکامات نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت یقینی بنائے کہ امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہیں آئے گا، ٹی ٹی پی کی افغانستان میں پناہ گاہیں باعث تشویش ہیں، ستمبر 2025 تک افغان شہریوں کی امریکہ میں آبادی کاری ہونا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اولین ترحیح ہے۔