واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ان اہم ملاقاتوں میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،عمران...
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی...
طالبان حکومت یقینی بنائے کہ امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہجائے، ترجمان دفتر...
اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن اسرائیلی...
کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے’ خالد مقبول صدیقی
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان...
واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بیئرڈے...
ڈیووس (این این آئی)عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز...