وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بیئرڈے سے ملاقات

0
33

ڈیووس (این این آئی)عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز محترمہ اینا بیئرڈے سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان کی میکرو اقتصادی استحکام پر زور دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے حکومت کی ورلڈ بینک کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ورلڈ بینک ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔