کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔ ایسوسی ایسشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسا) کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں ‘کریکٹر ماسٹری’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں قوم پرست ہوں، اس لیے قومی زبان میں بات کرنا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انقلاب کے لیے پہلے فکری انقلاب لانا پڑتا ہے، تعلیم کا کام تعلیم کے لیے ہے سند کے لیے نہیں، آج دنیا کی 100 کمپنیوں نے اسناد کی شرط ہی ختم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی تعلیم حاصل کریں جو اقدار اور اخلاق سکھائے، اقدار اور اخلاق سے عاری تعلیم لالچ اور منافقت ہے، ہم پریشان ہیں کہ ہماری اخلاقی گراوٹ ہو چکی ہے لہٰذا اسے بہتر کرنے لیے ایسی تعلیمی فیکٹریاں بنائیں جو اخلاق پیدا کر سکیں۔ ایسپا اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کردار سازی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ضروری ہے، طلبہ کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی ضروری ہے۔ سْپیریئر یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جامعات میں کردار پڑھایا نہیں جا سکتا کیونکہ طلبہ اسکول اور کالج سے ہوتے ہوئے جامعات تک پہنچے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، جامعات میں تعلیم کے ساتھ کردار سازی بھی کی جا سکتی ہے۔جرمنی کے ڈپٹی ہیڈ مشن آرنو کرشوف نے کہا کہ جرمنی میں تعلیم مفت دی جاتی ہے جس میں اخلاقیات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
مقبول خبریں
شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،عمران...
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی...
طالبان حکومت یقینی بنائے کہ امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہجائے، ترجمان دفتر...
اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن اسرائیلی...
کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے’ خالد مقبول صدیقی
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان...
واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بیئرڈے...
ڈیووس (این این آئی)عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز...