بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کردئیے

0
15

لاہور(این این آئی)بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کر دئیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ،ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردئیے ہیں۔