احسن خان نے سونم باجوہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

0
13

کراچی(این این آئی)معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے بھارتی پنجاب کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ کی تعریف کرت ہوئے کہاہے کہ وہ ان کے بہت بڑے فین ہوگئے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران سونم باجوہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال پر احسن خان نے بھارتی اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔انہوںنے کہاکہ مجھے ایسا لگتا ہے سونم باجوہ کے ساتھ کام کرکے میں پروفیشنل ازم کی انتہا دیکھ لی، مجھے لگتا ہے کہ اس سے پہلے میں نے کبھی بھی اتنی پروفیشنل خاتون کے ساتھ کام ہی نہیں کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت عاجزانہ مزاج کی مالک ہیں کہ مجھے حیرت ہوئی دیکھ کر کہ انہیں میرے سب ڈراموں کے بارے میں علم تھا، انہوں نے نہ صرف میرے ڈرامے دیکھ رکھے تھے بلکہ اس کے بارے میں گفتگو بھی کرتی رہیں۔احسن نے بتایاکہ سونم پاکستانی ڈراموں کی فین ہیں، وہ بہت پیار سے ملیں، ان کے ساتھ کام کرکے مجھے لگا نہیں کہ میں پہلی بار ان سے ملا ہوں یا پہلی بار ان کے ساتھ کام کیا ہے، میں نے ان کے ساتھ کام کر کے بہت انجوائے کیا۔اداکار نے کہا کہ وہ کہتے ہیں نا کہ فین ہوگئے، کیوں کہ پرسنالٹی تو دیکھنے میں اچھی لگتی ہی ہے لیکن ان کے ساتھ کام کر کے ان کی عادات و سکنات دیکھ کر میں ان کا بہت بڑا فین بن گیا ہوں وہ بہت اچھی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت آگے جائیں گی۔