اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، اجلاس میں مختلف وزارتوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی ہے۔اجلاس میں وزارت خزانہ کے ترقیاتی اخراجات کیلیے اربوں روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی، صادق پبلک اسکول بہاولپور کے لیے 25 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی، کمیٹی نے سول فورسز کیلیے مشن ایریاز میں سرگرمیوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منطور کرلی۔ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے حاصل کیے گئے 50ارب روپے کے قرض کی گارنٹی میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔
مقبول خبریں
اسلام آباد،وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، اقتصادی صورتحال کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں...
وفاقی وزیر تجارت سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات...
وزیراطلاعات کا ملکی و غیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا...
مظفر آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے ملکی و غیرملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا...
محسن نقوی کا عمان پولیس و کسٹمز ہیڈکوارٹر کا دورہ، دو طرفہ تعلقات پر...
مسقط (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور...
بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، پاکستان پہلا قدم نہیں اٹھائے گا’...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا...