کراچی (این این آئی)جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عدالت کا عمران خان کے ساتھ برتاؤ بہت رعایتی تھا۔ایک انٹرویرومیں جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے عمران خان توہینِ عدالت کیس سے متعلق گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے عدالت میں الزام کا دفاع کیا۔ انہوںنے کہاکہ جب الزام کا دفاع کیا جاتا ہے تو غیر مشروط معافی کی گنجائش نہیں رہتی، معافی اور دفاع دونوں ساتھ نہیں چل سکتے، عدالت کا عمران خان کے ساتھ برتاؤ بہت رعایتی تھا۔دوسری جانب معروف وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی عمران خان پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی اس لیے انھیں موقع دیا گیا ہے کہ وہ معافی مانگ لیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انھیں معافی بھی مانگنی ہوگی اور عدالت میں جمع کرایا جانے والا اپنا پہلا جواب بھی واپس لینا ہوگا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...