اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے گلگت بلتستان میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اگست میں انتخابات ہونا تھے دھاندلی کی خاطر تاخیر سے الیکشن کروائے گئے،ڈھائی سال سے یہ عمل جاری ہے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا گیا،ملکی مفاد کیلئے ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کی بات کرنے کی پہلے دن سے بات کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پری پول رگنگ ہوئی ہے جو اڑھائی سال پہلے شروع ہوگئی تھی ،وفاقی حکومت نے پہلے ہی اختیارات جی بی کے سلب کرلیے تھے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اڑھائی سال میں کچھ نہیں سیکھا ،خفیہ اداروں نے اپنا کردار ادا کیا،عوام کے ووٹ میں خیانت ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ نگران سیٹ اپ بھی حکومتی امیدوار وں کی مدد کرتے رہے،انہوںنے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کی طرح جی بی میں بھی دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار وں کو ہرانے کیلئے سائنسی انداز میں امیدوار کھڑے کیے گئے،ان امیدوار وں نے چند سو ووٹ لیے اور ہمارے امیدوار ہار گئے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی،وفاقی وزراء کی بری تعداد جی بی میں موجود تھی جلسے کیے اور وفاقی حکومت نے دو سو ارب روپے کے وعدے کیے جو کبھی پورے نہیں ہونگے ،یہ الیکشن سپرٹ کی مکمل نفی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ تک خریدے گئے
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...