اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ نہ عمران خان مسلط ہوتا نہ آئی ایم ایف آتا، نہ عمران خان معاہدہ توڑتا نہ آج منی بجٹ آتا ،منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے ،عمران کا فیض آئی ایم ایف، معیشت اور مہنگائی کی تباہی لایا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آج مہنگائی عمران کا فیض جاریہ ہے ،عمران کے فیض کے چرچے لندن میں بھی جاری ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر شائع کرانے والے کے بارے میں ڈیلی میل میں سچی خبر شائع ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سابقہ اہلیہ نے گواہی دی کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے لیکن آرٹیکل 62 اور 63 پر مکمل خاموشی طاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی یہ دو شقیں کیا معطل ہو چکی ہیں یا آئین کا حصہ نہیں رہیں؟ ،عمران خان کے لئے عدلیہ کی دریا دلی پر رشک آتا ہے ،علی وزیر حسرت سے یہ سب دیکھتا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تقریر نہ کرو، جیل بھرو،جیل جانے کی باری آئی تو بزرگی اور بیماری یاد آگئی۔ انہوںنے کہاکہ جیب بھرنے کیلئے کپتان اور جیل بھرنے کے لئے عوام؟ ،عمران خان بزرگ ہے نہ بیمار ہے، وہ صرف فنکار ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...