لندن،امریکی سفارت خانہ میں مشکوک پیکج کی وجہ سے سکیورٹی الرٹ کے بعدمعمولات بحال

0
195

لندن(این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ کے بعد معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔سفارت خانے کی عمارت کے باہر سے ایک مشکوک پیکٹ ملا تھا جس کی وجہ سے حکام نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانہ نے اپنے آفیشل ٹویٹراکانٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ کہ مقامی حکام نے تحقیقات کی ہیں اورسفارت خانے کے باہرملنے والیایک مشکوک پیکج کو کلئیر کردیا ہے۔اس کے بعد سفارت خانہ نے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔