افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

0
199

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے کنڑ میں فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان سیکیورٹی نے بتایاکہ افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔افغان سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوا ہے۔افغان سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجووں نے اپنے کمانڈر کے قتل میں ملوث 2 افراد کو پکڑ لیا ہے۔