لاہور(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوورکو آٹھ کی بجائے تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے ہمراہ ملٹی لیول شاہدارہ چوک فلائی اوور منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا ۔ سرکاری افسران کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے افسران سے استفسار کیا منصوبے کو کتنے ماہ میں مکمل کریں گے جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کریں ،اس سے پہلے اس طرح کے منصوبے اس مدت میں مکمل ہوچکے ہیں ،چوبیس گھنٹے کام کیا جائے اور منصوبہ تین ماہ میں مکمل کرکے دیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو میٹرو بس سروس کو کالا شاہ کاکو تک توسیع دینے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...