اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت اور تشدد والے مناظر ٹی وی پر نہ چلانے کے ضابطہ اخلاق سے متعلق پیمرا آرڈر پر بعض تحفظات سامنے آئے ہیں ،اس آرڈر میں دہشت گردی، اس کے بعد کے مناظر، لاشیں، تباہی نہ دکھانے کا کہا گیا ہے ،اس حکم کا بنیادی مقصد عوام کو خوف ودہشت سے بچانا ہے ۔ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کا اصل مقصد اور ہدف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہی ہوتا ہے،دنیا بھر میں یہ حدود متعین ہیں، ہر ذمہ دار ادارہ اور آرگنائزیشن ان کی پاسداری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی کوریج کا ایک عالمی ضابطہ ہے،یہ ملکی قانون کا حصہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا میں ان ضابطوں پر بلا استثنا عمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی براہ راست نشریات دکھانے سے دہشت گردوں کو بھی مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد کی حساس معلومات بھی شرپسندوں کو مل جاتی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی اظہار کے حق کو مقدس سمجھتے ہیں، اس حق کے لئے ہم نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے قوانین پر عمل کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...